وائس آف امریکہ بہت جلد بلوچی نشریات کا آغاز کریگی. کانگریس مین براڈ شرمن



وائس آف امریکہ بہت جلد بلوچی نشریات کا آغاز کریگی. کانگریس مین براڈ شرمن

بدھ 19 دسمبر, 2018

واشگنٹن (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق فری بلوچستان موومنٹ کے وفد نے امریکی کانگریس مین براڈ شرمن سے ملاقات کرکے اپیل کی کہ وائس آف امریکہ کی نشریات میں بلوچی زبان میں نشریات کا آغاز کیا جائے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن واشنگٹن ڈی سی میں سات فورم کے کانفرنس میں شرکت کے دوران فری بلوچستان مومنٹ کے وفد نے کانگریس مین براڈ شرمن سے ملاقات کے دوران یہ اپیل کیا کہ نہ صرف مقبوضہ بلوچستان میں بلکہ دنیا کے کئی ممالک میں آباد بلوچ وائیس آف امریکہ کی نشریات کو مسلسل سنتے آریے ہیں اور مقبوضہ بلوچستان چونکہ ایک پسماندہ علاقہ ہے اب تک جدید ٹیکنالوجی کی سہولت سے محروم ہے زیادہ تر علاقوں میں بجلی اور انٹرنیٹ کی سہولت میسر نہیں ہے آس لئے وہاں کے لوگ ریڈیو کی نشریات سے دنیا کے ساتھ باخبر رہنا چاہتے ہیں اور وائس آف امریکہ کی فریکوئنسی دور دراز پہاڑی علاقوں میں بھی صاف سنی جاتی ہے اور زیادہ تر بلوچ آبادی اسی نشریات کو سنتے آرہے ہیں اور ہمیں افسوس ہے کہ اب تک دیگر زبانوں کی طرح بلوچی زبان میں وائس آف امریکہ میں کوئی نشریات نہیں ہے۔ اس لئے ہم فری بلوچستان مومنٹ کی جانب سے یہ اپیل کرتے ہیں کہ وائس آف امریکہ کی نشریات میں بلوچی زبان میں نشریات کا آغاز کیا جائے ۔

کانگریس مین براڈ شرمن نے فری بلوچستان مومنٹ کے وفد کو یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ دنیا کے دیگر ممالک کے علاوہ مقبوضہ بلوچستان میں بھی ہمارے نشریات کو سننے والے لوگ موجود ہیں انھوں نے یہ بھی کہا کہ ابھی تک بلوچی زبان میں کسی انٹرنیشنل میڈیا میں کوئی پروگرام نہیں چل رہا ہے جو کہ بلوچی زبان بولنے اور سننے والوں کے لئے ناانصافی کی علامت ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم آپکو یقین دلاتے ہیں کہ بہت جلد وائس آف امریکہ بلوچی اور سندھی میں اپنے نشریات کا آغاز کریگی جس کے لئے آمریکہ میں مقیم بلوچوں سے رہنمائی لی جائیگی۔ انہوں نے فری بلوچستان مومنٹ کے وفد کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے آس بارے میں ہمیں توجہ دلائی اور ہماری رہنمائی کی۔

 

humgaam.   net/وائس-آف-امریکہ-بہت-جلد-بلوچی-نشریات-کا-آ/?fbclid=IwAR2pVavRTWXYHj8oIcBaMk8jEBYBWY6F0-M9pj2jm9amMgfH51L6DCt4L3o



twitter
Youtube
Facebook