اب وقت آگیا ہے ہم بلوچ بھائیوں کی مدد کرکےآزاد و برادرانہ بلوچستان کی حیثیت کو تسلیم کریں:رحمت نبیل


اب وقت آگیا ہے ہم بلوچ بھائیوں کی مدد کرکےآزاد و برادرانہ بلوچستان کی حیثیت کو تسلیم کریں:رحمت نبیل

اتوار 17 مارچ, 2019

کابل(ہمگام ویب ڈیسک) افغانستان کے خفیہ ادارے این ڈی ایس کے سابقہ سربراہ اور پاکستان کی دہشت گردی کے رگ رگ سے واقف سیاستدان رحمت اللہ نبیل نے عمران خان کے اس تقریر پر شدید ترین رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے سرکاری ٹوئٹر اکاونٹ پر کہا ہے کہ عمران خان نے جوافغانستان میں اچھی حکومت کے قیام کی بات کی ہے، یہ باتیں عمران خان کے نہیں بلکہ آئی ایس آئی اور جی ایچ کیوں کی دیرینہ خواب ہے جو کبھی پورا نہیں ہوگا، افغانستان بدل گیا ہے جب جی ایچ کیوں اپنی مرضی کی حکومت ہم پر مسلط کرتا تھا۔ نبیل نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم متحد ہوں اور اپنے بلوچ بھائیوں کی بھرپور مدد کریں. آزاد اور برادرانہ بلوچستان کی آزاد حیثیت کو تسلیم کریں۔ یاد رہے کہ پاکستان کے کٹھ پتلی وزیر اعظم عمران خان نے خیبر پشتونخواہ میں ایک جلسے کے دوران کہا تھا کہ آنے والے دنوں میں افغانستان میں اچھی حکومت آنے والی ہے۔ عمران خان کے اس بیان پر افغانستان میں شدید اور عوامی و حکومتی سطح پر بڑے پیمانے پر سخت رد عمل آنا شروع ہوگیا ہے۔ سوشل میڈیا میں لاکھوں لوگ پاکستان کی اس بیان کو افغانستان کے اندرونی اور انتخابات میں کھلم کھلا مداخلت قرار دے رہے ہیں، افغانستان میں پاکستان کے سفیر کو کابل میں طلب کرکے افغانستان نے شدید احتجاج بھی ریکارڈ کرائی ہے۔

h  umgaam.net/اب-وقت-آگیا-ہے-ہم-بلوچ-بھائیوں-کی-مدد-ک/

 

 

twitter
Youtube
Facebook