» امید ہے اسرائیل اور امریکہ مستقبل میں بلوچستان کی آزادی کی حمایت کریں گے۔ نواب براہمدغ بگٹی



 

BBUGTI

یوروشلم (ریپبلکن نیوز) بلوچ قوم پرست رہنماء اوربلوچ ریپبلکن پارٹی کے سربراہ نواب براہمدغ بگٹی نے ایک اسرائیلی ریڈیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ ایک سیکولر قوم ہے اور ہم بلوچستان میں بسنے والے تمام مزاہب اور اقلیتوں کا احترام کرتے ہیں اور سب کو اپنی مزہبی فرائض کی انجام دہی میں مکمل آزادی ہے یہ پاکستانی ریاست ہے جو بلوچستان میں مزہبی انتہا پسندی کو فروغ دے رہا ہے اور بلوچ تحریک کو کمزور کرنے کیلئے مزہب کا استعمال کررہا ہے انہوں نیمزید کہا کہ صرف بلوچ ہی نہیں بلکہ سندھی اور پشتون بھی پنجابی اشرافیہ کے مظالم کے شکار ہیں ان تمام اقوام کے وسائل پر پنجابی اشرافیہ کا مکمل قبضہ ہے اور انہیں لوٹ کر پنجاب کو مستحکم کرنے میں مصروف ہے۔ ایک سوال کے جواب میں بلوچ رہنماء کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے حالات شام سے زیادہ مختلف نہیں ہیں چونکہ ہماری آبادی کم ہے لیکن مظالم بالکل اسی طرح کے ہمارے خلاف بھی جاری ہے بلکہ1948ء سے اب تک مسلسل فوجی اپریشن ہورہے ہیں لوگوں کو جبری لاپتہ اور پھر انہیں زیرِ حراست شہید کیا جاتا ہے لیکن میڈیا کی رسائی نہ ہونے کی وجہ سے دنیا بلوچ نسل کشی سے بے خبر ہے۔ نواب براہمدغ بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ امریکہ اور اسرائیل مستقبل میں ہماری مدد کرینگے تاکہ ہم دنیا میں ایک آزاد اور پر امن مملکت کی حیثیتسے اپنا قردار ادا کر سکیں۔

http://thernn.com/2016/06/

twitter
Youtube
Facebook