استاد عبدالمجید گوادری



بلوچی زبان کے نامور شاعر واجہ ماسٹر عبدالمجید گوادری طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

جمعہ 23 فروری, 2018

(ہمگام نیوز ) بلوچی زبان کے نامور شاعر واجہ ماسٹر عبدالمجید گوادری طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ماسٹر عبدالمجید گوادری کئی کتابوں کے مصنف تھے انکی شاعری اپنے وطن کی خوبصورت کوہساروں و دلکش ملگزاروں میں بسنے والے ہر طبقہ فکر کے گرد گھومتی ہے اسکی شاعری کا حرف حرف وطن کی درد بھری داستان اپنے اندر لیے شعلہ فشاں انداز میں کہہ رہا ہے کہ غلامی سے نجات ہی قوم کی حیات ہے یاد رہے ماسٹر عبدالمجید گوادری بی ایس او کا ترانہ جو اب قومی ترانہ ما چکیں بلوچانی کے نام سے جانا جاتا ہے اسکے خالق ہیں ماسٹر عبدالمجید گوادری کی موت بلوچ قوم کے لیے ایک بڑے سانحے سے کم نہیں. اسکے قبیل کے لوگوں سمیت پوری قوم آج اسکے موت پر سوگوار ہے ماسٹر مجید گوادری جیسے شاعر کی کمی صدیوں تک پوری نہیں ہوسکتی.

Source Hamgaam


&nbsp
;

twitter
Youtube
Facebook