پشامگ سے قابض ایرانی خفییہ ادارے کے اہلکاروں نے ایک بلوچ ٹیچر کو جبری اغوا کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا


اتوار 17 مئی, 2020

پشامگ ( ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر پشامگ کے گاؤں کلیر ڈن سے تعلق رکھنے والے ایک بلوچ ٹیچر کو قابض ایرانی انٹیلی جنس ہلکاروں نے جبری اغوا کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 14 مئی بروز جمعرات کو ایرانی انٹیلی جنس کے اہلکاروں نے “محمد للہ زہی ولد خیر محمد جو انجمنِ اساتذہ کا رہنما تھا کو پشامگ میں دو لین روڈ پر گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

باخبر ذرائع نے بتایا کہ محمد راسک شہر کے محکمہ تعلیم کی کال موصول ہونے کے بعد اپنی موٹرسائیکل پر شہر جانا چاہتے تھے لیکن جب وہ پشامگ چوراہے پر پہنچے تو اسے انٹیلیجنس کے اہلکاروں نے گاڑی میں زبردستی سوار کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

آخری اطلاعات آنے تک ان کے بارے میں کوئی معلومات نہ مل سکیں۔ خاندانی ذرائع بتاتے ہیں کہ وہ ایرانی پولیس میں بھی ان کے اغواء کی رپورٹ درج کرادی ہے۔

 

h umgaam.net/پشامگ-سے-قابض-ایرانی-خفییہ-ادارے-کے-اہل/?fbclid=IwAR0vDcMe4E6551-DmuVawSgATRs0FeMR8h57oAcRGHhQONw7FcsPoP4hugU

twitter
Youtube
Facebook