چابہار ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر چابہار میں پولیس کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری زخمی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 8 جولائی کو صبح گیارا بجے کے قریب چابہار پولیس کی فائرنگ سے کورکیچ گاؤں کے رہائشی بلوچ لطیف جدگال شدید زخمی ہوگئے تھے جبکہ پولیس ان کے دوست پرویز جدگال کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئی۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ لطیف جدگال اور اس کا دوست شہر کے کسی گلی سے گزر رہے تھے کہ پولیس نے ان پر فائرنگ کھول دی، لطیف جدگال کو سینے اور پاؤں پر گولیاں لگیں جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے، جنہیں مقامی لوگوں نے زخمی حالت میں چابہار کے امام علی ہسپتال منقتل کر دیا۔ ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے تاہم پرویز جدگال جنہیں پولیس گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئی تھی ان کے حوالے سے ابھی تک کوئی معلومات نہ مل سکیں۔
h umgaam.net/چابہارقابض-پولیس-کی-فائرنگ-سے-ایک-بلوچ/