لا پتا بلوچ افراد کی بازیابی کے لیے آواز بلند کرنے والی ماہ رنگ بلوچ نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر بتایا ہے کہ وہ کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سےامریکہ جانا چاہ رہی تھیں لیکن حکام نے ان کا پاسپورٹ لے لیا ہے اور ان کو گھنٹوں انتظار کروایا جا رہا ہے۔ ان کی قریبی ساتھ سمی دین بلوچ نے وائس آف امریکہ کو بتایا ہے کہ حکام نے ماہ رنگ بلوچ سے بس اتنا کہا ہے کہ آپ کو سفر کی اجازت نہیں ہے۔