معروف قانون دان اور انسانی حقوق کے لیے متحرک ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کیس کے آج کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آہینی عدالت نے ایگزیکٹو آرڈر برقرار رکھ کر اپنی ذمہ داری سے مکمل دستبرداری اختیار کی ہے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ کو اسی ایگزیکٹو کے رحم و کرم پر چھوڑنا جس نے بددیانتی کے ساتھ اسے اور دیگر BYC رہنماؤں کو MPO کے تحت حراست میں لیا ہے اپنی آہینی ذمہ داریوں سے کنارہ کشی ہے. عدالت کو ایم پی او آرڈر کو ایک طرف رکھنا چاہیے تھا اور ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ کو رہا کرنے کی ہدایات جاری کرنی چاہیے تھیں۔ لیکن اس ملک میں عدالتیں نہیں ہیں اس لیے شاید انصاف کی توقع کچھ زیادہ ہی ہے۔///
باور نیوز شال