انڈیا کے وزیر اعظم اتوار کو ایران کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں
انڈیا اور ایران کے درمیان چابہار بندرگاہ کی توسیع وتعمیر کے منصوبے کے ایک معاہدے پر باضابطہ دستخط کیے جانے کی توقع ہے۔ یہ منصوبہ انڈیا کے زیر نگرانی ہوگا۔ دونوں ممالک فرزاد بی تیل کے خطے میں انڈین کمپنیوں کے شامل ہونے سے متعلق بھی ایک سمجھوتے پر دستخط کریں گے۔ چابہار خطے کے فری ٹریڈ زون میں متعدد انڈین کمپنیاں سرمایہ کاری کرنے والی ہیں۔ اس سےمتعلق بھی ایک مفاہمت پر بات چیت ہو گی۔
BBC-Urdu.com