خمینی کے بارے میں خفیہ دستاویزات عام


خمینی کے بارے میں خفیہ دستاویزات عام

6 جون 2016 آخری اپ ڈیٹ ‭ 21:44 PST 16:44 GMT

ايران ميں اسلامي انقلاب کے رہبر آيت ‌اللہ خُمینی کا انتقال ہوئے ستائیس سال گزر گئے ہیں۔ انھوں نے انیس سو اناسی میں ایران کا کنٹرول سنبھالا تھا۔ لیکن سخت گیر موقف اور امریکہ مخالف پالیسی کے حامی خُمینی کے بارے میں حال ہي میں کچھ نئی باتیں سامنے آئی ہیں۔ سی آئی اے کی حال ہی میں سامنے والي خفیہ دستاویزات سے یہ پتہ چلتا ہے کہ خُمینی اور امریکہ کے درمیان تعلقات کے کئی پہلو تھے۔ اور وہ امریکی حکام کے ساتھ سیاسی جوڑ توڑ کا بھی حصہ رہے۔ بی بی سی فارسی کے کامبیز فتاحی کی خصوصی رپورٹ پیش کر رہے ہیں غضنفر حیدر۔

http://www.bbc.com/urdu/multimedia/2016/06/160606_khomeini_cia_docs_gh

twitter
Youtube
Facebook