’پاکستان کو اب بلوچستان میں زیادتیوں کا جواب دینا ہوگا‘


انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کی وجہ سرحد پار پاکستان سے ہونے والی دہشت گردی ہے اور اب پاکستان کو بھی بلوچستان اور اس کے زیر انتظام کشمیر میں مبینہ زیادتیوں کے لیے دنیا کے سامنے جواب دینا ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان بھول جاتا ہے کہ وہ اپنے ہی شہریوں پر جنگی طیاروں سے بمباری کرتا ہے اور ’اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کو بھی بلوچستان اور اپنے زیرِ انتظام کشمیر میں ہونے والی زیادتیوں کے لیے جوابدہ بنایا جائے۔‘


twitter
Youtube
Facebook